ابنا: اطلاعات کے مطابق کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے یوم سوگ کی اپیل پر کاروباری ، تجارتی اور صنعتی مراکز بند رہے اور نجی اور سرکاری دفاتر میں حاضری معمول سے کم رہی۔یوم سوگ کی وجہ سے شہر میں ٹرانسپورٹ اور پیٹرول پمپ بھی بند رہے جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔کراچی میں پر تشدد واقعات کے خلاف ایم کیو ایم کی اپیل پر شہر کی تاجر برادری نے بھی یوم سوگ و مذمت کی حمایت کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا اور کاروباری مراکز بند رکھے۔شہر کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کی نفری متاثرہ علاقوں میں تعینات کی گئی تھی۔دریں اثنا کراچی میں آج بھی پر تشدد واقعات کا سلسلہ جاری رہا۔اطلاعات کے مطابق آج کراچی میں چار افراد کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئيں اور فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔............. /169
22 اگست 2011 - 19:30
News ID: 261458
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج ایم کیو ایم کی طرف سے یوم سوگ منایا گيا۔